سراج الحق اور لیاقت بلوچ کا صوبائی نائب امیر یوسف خٹک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

ہفتہ 23 نومبر 2019 20:05

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2019ء) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق اور جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء لیاقت بلوچ نے صوبائی نائب امیر یوسف خٹک کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی نائب امیر پنجاب یوسف خٹک زندگی بھر کلمہ حق کے لیے ڈٹے رہے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی جماعت کے لیے خدمات بے مثال تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف لاہور میں جماعت اسلامی احتجاج کرے گی۔ ناروے حکوت پونے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات مجروع کیں ہیںہم ناروے کے سفارتخانے میں بھی احتجاج ریکارڈ کروائینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ناروے کی حکومت سے دوٹوک موقف اپنائے۔