لاہوربم دھماکا،رکشہ ڈرائیور کی بیوی کا بیان سامنے آگیا

سواری اپنا سامان رکشہ میں چھوڑ گئی، جو پھٹ گیا،خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 29 نومبر 2019 16:41

لاہوربم دھماکا،رکشہ ڈرائیور کی بیوی کا بیان سامنے آگیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29نومبر2019ء) لاہوربم دھماکا،رکشہ ڈرائیور کی بیوی کا بیان ریکارڈ کرلیاگیا۔ تفصیل کے مطابق رکشہ ڈرائیور کی بیوی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا۔خاتون نے رکشہ ڈرائیور کا بیان محمد رمضان بتایا ہے جبکہ رکشہ ڈرائیور کے والد کا نام نذیراحمد بتایا، خاتون کا کہنا ہے کہ سواری اپنا سامان رکشہ میں چھوڑ کر بیت الخلا میں گئی۔

تاہم رکشے میں پڑا سامان پھٹ گیا۔سوشل میڈیا پر وائل اس ویڈیو میں خاتون کو روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔خاتون کا کہنا ہے  کہ خاوند ہسپتال میں زخمی پڑاہے۔
یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی لاہور بم دھماکے کا نو ٹس لیاتھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

عثمان بزدارنے ہدایت جاری کی ہپں کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ بم دھماکے کی نویت کو معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یاد رہے آج صبح چوبرجی روڈ سمن آباد موڑ کے قریب رکشے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق چوبرجی کے قریب رکشے کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس سے رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔دھماکے کی وجہ سے پاس کھڑی موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔      
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رکشے کے اندر 2 لوگ موجود تھے۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ دھماکے سے تباہی زیادہ ہوئی ہے لہذا اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔