بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدارت اجلاس ، شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے مشاورت

بلاول بھٹو زرداری کا ہر صوبے میں جاکر مختلف پروگراموں میں خود جلسے کی دعوت دینے کا فیصلہ

بدھ 4 دسمبر 2019 16:33

بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدارت اجلاس ، شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر صوبے میں جاکر مختلف پروگراموں میں خود جلسے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔بدھ کوپیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مختلف امور زیر غور آئے ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر صوبے میں جاکر مختلف پروگراموں میں خود جلسے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ خواہ کوئی کسی دوسری پارٹی میں کیوں نہ ہو، اگر کسی کا شہید بینظیر بھٹو سے تعلق رہا ہے تو اسے جلسے کی دعوت دیں۔اجلاس میں قائم علی شاہ، یوسف رضا گیلانی، نیربخاری اور فرحت اللہ بابر ،راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، مخدوم احمد محمود اور علی مدد جتک ،فیصل کریم کنڈی، نفیسہ شاہ، پلوشہ خان اور مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں 27 دسمبر کے جلسے کے انتظامات اور مختلف کمیٹیوں کے قیام کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری اور نچلی سطح تک عوامی رابطہ مہم پر بھی بات کی گئی۔