فاطمہ سہیل کے نام سے منسوب نازیبا ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

ایف آئی اے کے مطابق ویڈیو میں موجود خاتون فاطمہ سہیل نہیں ہے،اہلخانہ نے ویڈیو کی تشہر کا الزام فاطمہ کے سابق شوہر پر لگا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 6 دسمبر 2019 13:53

فاطمہ سہیل کے نام سے منسوب نازیبا ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2019ء) ماڈل فاطمہ سہیل کا نام اس وقت خبروں کی زینت بنا جب انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر اور مشہور گلوکار محسن عباس حیدر پر تشدد کرنے کا الزام لگایا اور کچھ تصاویر بطور ثبوت پیش کیں۔اگرچہ ماڈل فاطمہ سہیل اور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کا ازدواجی سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے،تاہم گذشتہ کچھ روز سےا یک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے فاطمہ سہیل سے منسوب کیاجا رہا ہے تاہم ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو فاطمہ سہیل کی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونا اب معمول بن گیا ہے۔جس کی زد میں زیادہ تر سوشل میڈیا سٹارز آتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئیں جس کے بعد چند ہفتے قبل ماڈل ثمرہ چوہدری کی بھی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

(جاری ہے)

بات یہیں پر ختم نہ ہوئی گذشتہ کچھ روز سے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھے جانے والی خاتون کے بارے میں کہا گیا کہ یہ نیوز میڈیا سے تعلق رکھنے والی فاطمہ سہیل ہیں۔فاطمہ سہیل کی بہن کا اس حوالے سے انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویڈیو میں موجود لڑکی فاطمہ نہیں ہے۔انہوں نے اس ویڈیو کی تشہیر کا الزام فاطمہ سہیل کے سابق شوہر پر عائد کیا۔اینکر پرسن عائشہ سہیل کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھے جانے والی لڑکی فاطمہ سہیل نہیں ہے اور اُن کا نام غلط استعمال ہو رہا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ سب ان کے کرئیر اور خاندان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ویڈیو کو شئیر کرنے والے تمام لنکس کو بند کیا جائے اور انہیں سوشل میڈیا سے ہٹایا جائے۔جب کہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر ونگ کی فارنزک ڈپارٹمنٹ نے اس ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کیا ہے،ویڈیو میں دیکھی جانے والی خاتون فاطمہ سہیل نہیں ہیں بلکہ ان سے ملتی جلتی خاتون ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جانچ انہوں نے چہرے کے نقوش کے ذریعے کی ہے جیسے ناک اور بھنوؤں کے درمیان کا فاصلہ ہے۔۔یاد رہے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر مار پیٹ کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر کے ماڈل نازش کے ساتھ تعلقات کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ فاطمہ سہیل کے حق میں شوبز سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے بھی بیان دیا اور بتایا کہ ہم محسن عباس حیدر کے رویے کے چشم دید گواہ ہیں۔

اداکار و گلوکار محسن عباس حید ر نے اہلیہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے جواب میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں محسن عباس حیدر نے درخواست ضمانت دی جسے قبول کیا گیا اور ہر پیشی پر محسن عباس حیدر کی درخواست ضمانت میں توسیع کی گئی۔ جس کے بعد تفتیشی افسر نے محسن عباس حیدر کو قصوروار قرار دے دیا تھا۔ بعد ازاں اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔