رواں مالی سال قیمتی پتھروں، گڑ اور اس کی مصنوعات اور سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، ادارہ شماریات پاکستان

قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 84 فیصد کی مصنوعات میں 27.37 فیصد اور سیمنٹ کی برآمدات میں 13.15 فیصد اضافہ ہوا

جمعہ 6 دسمبر 2019 20:15

رواں مالی سال قیمتی پتھروں، گڑ اور اس کی مصنوعات اور سیمنٹ کی برآمدات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) رواں مالی سال کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 84 فیصد جبکہ گڑ اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 27.37 فیصد اور سیمنٹ کی برآمدات میں 13.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات 5 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں جن کی مالیت 276 ملین روپے رہی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2018ء کے دوران برآمدات کا حجم ایک میٹرک ٹن جبکہ مالیت 150 ملین روپے رہی تھی۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران قیمتی پتھروں کی ملکی برآمدات میں بالحاظ مالیت 126 ملین روپے یعنی 84 فیصد جبکہ بالحاظ وزن 400 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران گڑ اور اس کی مصنوعات کی برآمدات 8304 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں جن کی مالیت 1852 ملین روپے رہی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 1454 ملین روپے کی برآمدات کی گئیں جن کا وزن 7138 میٹرک ٹن رہا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران گڑ اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں بالحاظ مالیت 398 ملین روپے یعنی 27.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم بالحاظ وزن برآمدات میں 16.34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 14 ہزار 838 ملین روپے تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2018ء کے دوران برآمدات کا حجم 13 ہزار 113 ملین روپے رہا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 1725 ملین روپے یعنی 13.15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں بالحاظ وزن 43 ہزار 498 میٹرک ٹن یعنی 1.80 فیصد کی کمی کے باوجود بالحاظ مالیت 13 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :