پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا

جمعرات 17 جولائی 2025 15:53

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار کی تاریخی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیاجس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 1775 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس نمایاں پیش رفت کے ساتھ انڈیکس نے پہلی مرتبہ 138,000 پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اس تیزی کی بنیادی وجوہات میں سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد، مستحکم مالیاتی اشاریے اور آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت شامل ہیں۔

کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ، بہتر کارپوریٹ نتائج اور بجٹ 2025-26 کے بعد مارکیٹ کے لیے مثبت توقعات نے اس رجحان کو مزید تقویت دی ہے۔تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر موجودہ سیاسی استحکام اور معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہا تو پاکستان سٹاک مارکیٹ آئندہ دنوں میں مزید ریکارڈ قائم کر سکتی ہے جو ملکی معیشت کے لیے ایک خوش آئند اشارہ ہے۔