پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی

ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ گیا

جمعہ 18 جولائی 2025 21:55

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی رہی، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 460 پوائنٹس پر ہہنچ گیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں معمولی مندی کے بعد 9 بجکر 43 منٹ پر انڈیکس 1907 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 40 ہزار 573 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔تین ہفتوں کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں بائیس ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کا کہنا ہے معاشی اشاریوں میں بہتری اور کمپنیز کے مالیاتی نتائج کے پیش نظر بازار میں ریکارڈ سازی دیکھی جارہی ہے۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کی لہر دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے ساتھ انڈیکس نے پہلی بار 1 لاکھ 38 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کیا تھا۔