نیشنل بینک آف پاکستان کی ڈی ایچ اے فیز 2 کراچی میں اعتماد اسلامی برانچ کا افتتاح

اعتماد اسلامی برانچ کے قیام سے ڈی ایچ اے اور گرد و نواح میں اقتصادی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی،ترجمان این بی پی

جمعرات 17 جولائی 2025 16:30

نیشنل بینک آف پاکستان کی ڈی ایچ اے فیز 2 کراچی میں اعتماد اسلامی برانچ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)نے کراچی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں اپنی نئی اعتماد اسلامی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ اقدام این بی پی کی اسلامی بینکاری کے فروغ اور عوام کو جدید، شریعت کے مطابق مالی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔افتتاحی تقریب میں نیشنل بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی، اعتماد اسلامی بینکنگ کے گروپ چیف فواد فرخ، اور لاجسٹکس، مارکیٹنگ و کمیونیکیشنز کے گروپ چیف کریم اکرم خان نے شرکت کی اور ربن کاٹ کر برانچ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر برانچ کے معزز صارفین اور مقامی کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔این بی پی کے ترجمان کے مطابق نئی اسلامی برانچ نہ صرف مقامی کاروباری طبقے کی مالی ضروریات کو شریعت کے مطابق پورا کرے گی بلکہ قریبی رہائشی علاقوں کو بھی قابل رسائی، آسان اور بااعتماد بینکاری سہولیات فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

اعتماد اسلامی برانچ کے قیام سے ڈی ایچ اے اور گرد و نواح میں اقتصادی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی، جبکہ نیشنل بینک آف پاکستان کے اسلامی بینکاری کے نیٹ ورک کو بھی وسعت ملے گی۔ این بی پی کے حکام کے مطابق ادارہ اپنی اسلامی بینکاری سروسز کو مزید وسعت دینے اور صارفین کو عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔