Live Updates

فواد چودھری کیخلاف نااہلی کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

ملک ریاض کی لندن میں سیٹلمنٹ پر فواد چودھری نے جھوٹ بولا، رکنیت معطل کی جائے،درخواست گزار

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 7 دسمبر 2019 12:35

فواد چودھری کیخلاف نااہلی کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،7دسمبر 2019ء ) ملک ریاض کے لندن سے سیٹلمنٹ کے بعد واپس ملنے والی رقم پر وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیانات کے معاملہ پرفواد چودھری کی نااہلی کے لئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔درخواست سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے کراچی رجسٹری میں جمع کرائی۔موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فواد چودھری نے سیٹلمنٹ کے بعد غلط بیانات دیئے ،درخواست میں کہا گیا کہ جھوٹ بولنے والا قومی اسمبلی کا رکن نہیں رہ سکتا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا ہے کہ فواد چودھری کونااہل قراردیا جائے اورجب تک درخواست کا فیصلہ نہیں آتا تب تک فواد چودھری کی رکنیت معطل کرکے سرکاری عہدہ استعمال کرنے سے روکا جائے۔درخواست میں وزیر اعظم عمران خان،وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری،معاون خصوصی شہزاد اکبر ،وزیر ریلوے شیخ رشید ،سیکریٹری وزارت خارجہ اور چیئرمین نیب لندن میں پاکستانی سفیر کو فریق بنایا گیاہے۔

(جاری ہے)

یادرہے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شہباز شریف کی بتیس کمپنیوں کا ٹرن اوور432ارب روپے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی بیتس کمپنیوں کا ٹرن اوور432ارب روپے ہے۔ایک شخص شعیب قمر نے 55ارب روپے شہباز شریف اینڈ فیملی کو دیئے ہیں۔ان کو جس طریقے سے باہر جانے دیا گیا اس پر شدید افسوس ہے کیونکہ انھوں نے واپس نہیں آنا۔

اس سے پہلے نوازشریف کی 16کمپنیوں میں اربوں کا لین دین پکڑا گیا تھا۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیو رو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔ تاہم فواد چودھری کے بیانات پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے اور فواد چودھری کی رکنیت معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات