علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری ،ْ کیپٹن کے ساتھ ملاقات ، یونیورسٹی کی تعلیمی سہولتوں کے توسیعی منصوبے پر تبادلہ خیال

ہفتہ 7 دسمبر 2019 13:23

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری ،ْ کیپٹن )ریٹائرڈ(خرم آغا کے ساتھ ملاقات کی اور علاقے میں یونیورسٹی کی تعلیمی سہولتوں کے توسیعی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے گلگت)جٹیال کھاری ( میں یونیورسٹی کیمپس بلڈنگ کی تعمیر کے لئے 10کنال زمین کی فراہمی اور قبضہ دلانے پر چیف سیکریٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی اِس پلاٹ پر کیمپس کی تعمیر کا کام آئندہ 3 ماہ کے اندر شروع کرے گی۔

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے انہیں یقین دلایا کہ اس اقدام سے گلگت بلتستان کے بچوں اور بچیوں کو قریب ترین مقام پر بہترین تعلیمی خدمات میسر ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

علاقائی دفاتر کے توسیعی منصوبے پر چیف سیکریٹری کوبریف کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء القیوم نے بتایا کہ انہوں نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے اور اس حوالے سے جن علاقوں میںیونیورسٹی کے علاقائی دفاتر نہیں ہیں وہاں کیمپسسز یا ماڈل سٹڈی سینٹرز قائم کئے جارہے ہیں ۔

وائس چانسلر نے چیف سیکریٹری کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی نے کیمپسسز کی اپنی بلڈنگز تعمیرکرنے کے کام کا آغاز بھی کیا ہے اور اس وقت6ریجنل دفاتر کے بلڈنگ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ 52شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے بلڈنگز کی تعمیر کا کام اپنے چار سالہ مدت میں ہی پورا کروں گا۔ چیف سیکریٹری ،ْ خرم آغا نے اپنی انتظامیہ کی جانب سے وائس چانسلر کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ممبر بورڈ آف ریونیو ،ْ عثمان خان ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز،ْ انعام اللهشیخ ،ْ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ،ْ راجہ عمر یونس اور ریجنل ڈائریکٹر ،ْ گلگت بلتستان دلدار حسین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :