Live Updates

ملک ریاض کا کور نام " میجر اکبر" ہے

ملک ریاض کچھ انٹیلیجنس آپریشنز میں میجر اکبر کےنام سے شرکت کرتے رہے۔ حامد میر کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 7 دسمبر 2019 15:01

ملک ریاض کا کور نام " میجر اکبر" ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر 2019ء) سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سینئیر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ میرے پاس ایک ڈاکیومنٹ ہے اور اس ڈاکیومنٹ کے مطابق ملک ریاض کا کور نام " میجر اکبر " ہے۔حامد میر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملک ریاض نے کچھ انٹیلیجنس آپریشنز میں میجر اکبر کےنام سے شرکت کی۔حامد میر نے کہا کہ اس حوالے سے میرے پاس ثبوت بھی ہیں جو میں عدالت میں پیش کروں گا۔

حامد میر کی بات پر پروگرام میں موجود اینکر نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انٹیلیجنس آپریشنز کے لیے تو باقاعدہ ٹریننگ کی ضروری ہوتی ہے یہ کیسے ممکن ہے کسی کو آرمی میں اعزازی عہدے سے نواز دیا جائے۔جس پر حامد میر نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ملک ریاض نے انٹیلیجنس آپریشنز میں جعلی نام کے ساتھ شرکت کی ہو۔

(جاری ہے)

تاہم ملک ریاض کچھ انٹیلیجنس آپریشنز میں 'میجر اکبر' کےنام سے ضرور شامل رہے ہیں۔

حامد میر نے مزید کہا کہ میں بیوقوف تو نہیں ہوں کے اتنی بڑی بات ایسے ہی کر دوں گا۔میرے پاس ثبوت ہیں جو میں عدالت میں پیش کروں گا۔حامد میر نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
،واضح رہے کہ ملک ریاض سے متعلق اور بھی کئی پرانی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔انہی ویڈیوز میں ایک ویڈیو وزیراعظم عمران خان کی بھی ہے۔ ایک صارف نے عمران خان کا ماضی میں ملک یاض سے متعلق دیا گیا ایک بیان ٹویٹ کیا جس میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ملک ریاض نے غریب لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا اور ساری جماعتوں کو خرید لیا۔عمران خان کو یہ ویڈیو یاد کروا کر مطالبہ کیا گیا کہ اب وزیراعظم ملک ریاض کو گرفتار کریں۔
۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات