شہباز شریف کو پہلے واپس آنے میں 5 سال لگے، اب شاید 15 سال لگیں
ہم نے حکومت لی ہے لیکن ابھی نظام نہیں بدل سکے ،جدوجہد جاری ہے، پہلے نواز پھر شہباز اور اب مریم نواز مائنس ہونے جا رہی ہیں، مزید 10 سیاستدانوں کے میڈیکل چیک اپ ہونے جا رہے ہیں، آرمی چیف کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ جائے تو پھر حکومت اس کا فیصلہ کرے گی ،ملک میں ایک ہی لیڈر عمران خان ہیں: فواد چوہدری
ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:22
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پر سیاست سے بالاتر ہو کر بات کرنی چاہیے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں بڑے سقم ہیں ، عدالت پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی کہ ایسا قانون بنائیں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ جائے تو پھر حکومت اس پر فیصلہ کرے گی، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں ،پارلیمان کیسے سپریم ہو سکتی ہے اگر پبلک اکائونٹس کمیٹی میں کچھ اداروں کے بجٹ زیر بحث نہ آ سکیں، پاکستان میں تاثر ہے کہ ادارے ایک دوسرے کے اختیارات لینے کی کوشش کرتے ہیں، یہاں سیاستدانوں پر بحث ہو سکتی ہے لیکن کچھ اداروں پر نہیں ہو سکتی ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں وزرائے اعلی کا احتساب کوئی نہیں ہے ، پنجاب میں 908 ارب روپے خرچہ ہوئے ، بلوچستان میں 3 ٹریلین روپے خرچ ہوئے لیکن عوام کی حالت نہیں بدلی، سندھ میں مراد علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے، وہاں کے حکمران خود عوام کی مشکلات کا خیال کریں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مزید 10 سیاستدانوں کے میڈیکل چیک اپ ہونے جا رہے ہیں، شہباز شریف باہر چلے گئے ہیں اور آصف زرداری کا کیس بھی اس جیسا ہے، سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں، شہباز شریف کو پہلے واپس آنے میں 5 سال لگے، اب کی بار شاید 15 سال لگیں۔ انہوںنے کہا کہ خیبر پختوانخواہ حکومت کو پی آر ٹی منصوبے کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے ، پنجاب حکومت ہمیں کوئی پیسہ نہیں دے رہی اور سارے فنڈز جنوبی پنجاب میں لگائے جا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد نظام بدلنے کیلئے ہے، پہلے نواز پھر شہباز اور اب مریم مائنس ہونے جا رہی ہے، مائنس ون کرتے کرتے اپوزیشن خود مائنس ہوتی جا رہی ہے۔اس سے قبل فواد چوہدری نے بھارتی سوشل میڈیا صارف کو دبنگ جواب دیتے ہوئے کہا اپنی معلومات بہتر کرلیں پاکستان جنوبی ایشیا ء میں فائبرآپٹک متعارف کروانے والا پہلا ملک ہے، موبائل فون بھی سب سے پہلے جنوبی ایشیا ء میں پاکستان نے متعارف کرائے، بھارت تو منموہن سنگھ کا شکریہ ادا کرے ورنہ بھارت کے پاس صرف گائے ٹیکنالوجی تھی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
-
پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی، محمد اورنگزیب
-
ویوو Y100 سمارٹ فون 80W FlashCharge اور Color Changing Design کے ساتھ پاکستان میں دستیاب
-
مشکلات سے بچنے کے لیے ڈائری لکھیں
-
9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کیلئے تیار ہیں، اگر بنانا ہے تو معاملے کی تہہ تک جائیں، ترجمان پاک فوج
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، پنشن اصلاحات پر تجاویز طلب کی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
-
9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دینی پڑے گی، میجر جنرل احمد شریف چوہدری
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں کی وفات پر تعزیت
-
ٹیکس اصلاحات وقت کی ضرورت، ملک خیرات سے نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.