26 دسمبر کوآدھی دنیا تاریخی میں ڈوب جائیگی

سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبرکو نظر آئیگا

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 7 دسمبر 2019 20:57

26 دسمبر کوآدھی دنیا تاریخی میں ڈوب جائیگی
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 07 دسمبر2019)  : 26 دسمبر کوآدھا پاکستان تاریخی میں ڈوب جائیگا۔ سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبرکو نظرآئیگا۔ سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے اس بات کو چرچہ تھا کہ سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبر کو نظر آئیگا۔اس بارے میں بھی بات ہو رہی تھی کہ وہ سورج گرہن مکمل ہو گا یا جزوی سورج گرہن ہو گا۔ اس بات میں بالکل صداقت ہے کہ سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبر کو ہی لگے گا اور یہ خبر بھی درست ہے کہ  بیس سال بعد کوئی سورج گرہن پاکستان میں نظر آئیگا، لیکن یہ بات بہرحال درست نہیں کہ وہ ’’تقریباً مکمل سورج گرہن‘‘ ہوگا جس کے دوران دن میں رات جیسا منظر آئیگا۔

 اگرآپ تصویر کا معائنہ کریں تو اس میں 26 دسمبر 2019 کے سورج گرہن کا راستہ دکھائی دے رہا ہے:
 درمیان میں گہرے رنگ والی پتلی لکیر ان علاقوں کو ظاہر کررہی ہے جہاں مکمل سورج گرہن نظرآئیگا۔

(جاری ہے)

یہ گہری لکیر مشرقِ وسطی میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ہوتی ہوئی بحرِ ہند کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں یہ ہندوستان کے انتہائی جنوبی حصے اور سری لنکا سے آتے ہوئے، مشرقِ بعید (فار ایسٹ) میں انڈونیشیا، ملائیشیا اور فلپائن سے ہو کر بالآخر بحرالکاہل میں جاکر ختم ہوجاتی ہے۔

یعنی یہ وہ تمام علاقے ہیں جہاں 26 دسمبر کے روز مکمل سورج گرہن نظرآئیگا۔ 
 اس پٹی سے اوپر اور نیچے، قدرے کم گہری رنگت والے حصے میں اگرچہ سورج گرہن خاصا نمایاں دکھائی دے گا لیکن پھر بھی وہ جزوی سورج گرہن ہی ثابت ہوگا۔ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ اس حصے میں قریباً مکمل ایران اور نصف افغانستان کے علاوہ پاکستان کا جنوبی سے لے کر وسطی حصہ تک آتا ہے۔

اس حصے کے اوپر اور نیچے کی طرف بالکل ہلکے پیلے رنگ کا علاقہ آتا ہے جو جنوب میں وسطی افریقہ کے چند ممالک اور نصف آسٹریلیا سے لے کر شمال میں سائبیریا تک پہنچ گیا ہے۔ اس علاقے میں بہت معمولی سورج گرہن نظرر آئیگا جسے ان مقامات پر رہنے والے لوگ بمشکل ہی دیکھ کرسکیں گے۔ اس سے باہر، زمین کا سارا نقشہ اپنی معمول کی رنگت میں ہی ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ ان علاقوں میں سورج گرہن بالکل بھی نہیں نظر آئیگا۔

اس میں کراچی کے حساب سے جمعرات 26 دسمبر 2019 کے روز سورج گرہن کا مکمل، مختصر اور جامع احوال پیش ہے۔ واضح رہے کہ متذکرہ سورج گرہن پاکستان کے جنوبی حصوں میں سب سے زیادہ نمایاں ہوگا، جن میں کراچی کے علاوہ پسنی اور گوادر بھی شامل ہیں۔ ان تینوں علاقوں میں بالترتیب 77 فیصد، 81 فیصد اور 82 فیصد سورج گرہن نظرآئیگا۔ پھر بھی اسے بھی ’’مکمل سورج گرہن‘‘ نہیں کہا جاسکتاہے۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق، 26 دسمبر 2019 کی صبح 7 بج کر 34 منٹ پر سورج کو گرہن لگنا شروع ہو جائیگا، جو صبح 8 بج کر 46 منٹ پر اپنی پوری کیفیت پر پہنچ جائے گا۔ اس موقع پر جب سورج کو کراچی سے دیکھا جائے گا تو اس کا 77 فیصد حصہ تاریک ہوچکا ہوگا، لیکن 23 فیصد حصہ پھر بھی روشن رہ جائیگا۔ یہ منظر کچھ یوں لگے گا جیسے گھنے بادل آجانے پر سورج کی روشنی بہت کم نظر آتی ہے۔ تاہم پھر بھی یہ کم از کم سورج گرہن کی وجہ سے ’’دن کے وقت رات کا منظر‘‘ ہر گز نہیں ہوسکے گا۔ خیر، 8 بج کر 46 منٹ کے بعد سورج گرہن ختم ہونا شروع ہو جائیگا اور 10 بج کر 10 منٹ پر سورج گرہن مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔ 
26 دسمبر کوآدھی دنیا تاریخی میں ڈوب جائیگی