Live Updates

خطے میں غربت، جہالت، بیماری اور انڈر ڈویلپمنٹ کے خاتمے کے ضمن میں ہمارے کندھوں پر ہے: وزیراعظم عمران خان

آج کے دن دور اندیش رہنمائوں نے جنوبی ایشیاء کی ترقی کے لئے سارک چارٹر مرتب کیا، برابری اور باہمی عزت کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے مؤثر اور نتیجہ خیز علاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے: وزیراعظم کا یوم سارک کے موقع پر پیغام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 8 دسمبر 2019 14:09

خطے میں غربت، جہالت، بیماری اور انڈر ڈویلپمنٹ کے خاتمے کے ضمن میں ہمارے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 دسمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے یوم سارک کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خطے میں غربت، جہالت، بیماری اور انڈر ڈویلپمنٹ کے خاتمے کے ضمن میں ہمارے کندھوں پر ہے۔ آج کے دن دور اندیش رہنمائوں نے جنوبی ایشیاء کی ترقی کے لئے سارک چارٹر مرتب کیا، برابری اور باہمی عزت کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے مؤثر اور نتیجہ خیز علاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 35ویں سارک چاٹرڈے پر سارک رکن ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن دور اندیش رہنمائوں نے جنوبی ایشیاء کی ترقی کے لئے سارک چارٹر مرتب کیا،آج کا دن خطے سے غربت ، جہالت اور بیماری کے خاتمے کی جانب ہماری توجہ مبذو ل کراتا ہے، پاکستان انفرادی،قومی اور خطے کی ترقی کے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

35ویںسارک چارٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہیقین ہے برابری کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے موثر علاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ8دسمبر کا وہ دن ہے جب سارک کے رہنمائوں نے جنوبی ایشیاء کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مل جل کر کام کرنے کے عزم سے یہ چارٹر دیا۔ یہ دن ہمارے کاندھوں پر عوام کی ذمہ داریوں اور ان کی لیڈروں سے غربت، ناخواندگی، بیماریوں اور ترقی پذیری جیسے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے توقعات کی یاد دلاتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اس امرپربھی یقین رکھتا ہے کہ نتیجہ خیز علاقائی تعاون اسی صورت ممکن ہے کہ جب سارک چارٹر کے تحت برابری اور باہمی احترام کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہوا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے سارک عمل کے اس عزم کا اعادہ اور توقع کرتے ہیں کہ ترقی کے عمل میں مسلسل رخنہ ڈالنے کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔تاکہ سارل ممالک کی ترقی ، علاقائی تعاون اور مکمل صلاحیتوں سے مستفید ہونے کے لئے آگے بڑھا جا سکے۔ وزیر اعظم نے جنوبی ایشاء کے امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات