محکمہ صحت عامہ کے زیراہتمام پولیو مہم 16دسمبر تا20دسمبر کو شروع ہوگی

اتوار 8 دسمبر 2019 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) محکمہ صحت عامہ کے زیراہتمام پولیو مہم 16دسمبر تا20دسمبر کو شروع ہوگی ،اس سلسلہ میں یو پیک کی میٹنگ بی ایچ یو پنجگراں میں زیرصدارت صدر معلم ہائی سکول پنجگراں محمد اشرف اعوان منعقد ہوئی ،میٹنگ کے مہمان خصوصی گرلز انٹر کالج کی پرنسپل راقعہ مقبول تھیں ،میٹنگ میں لچھراٹ ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے ڈاکٹر خالد ہ ظفر ،فرح بی بی ،دیگر محکمہ جات کے افراد اور محکمہ صحت عامہ کے نمائندگان نے شرکت کی ،میٹنگ میں طے کیا گیا کہ 100فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے سلسلہ میں تمام محکمہ جات اپنی اپنی ذمہ داری نبھائیں گے ،سماجی تنظیمیں بھی اس مہم میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

لچھراٹ ویلفئیر آرگنائزیشن کے ذمہ داران واراکین اس مہم میں بھرپور تعاون کریں گے جس کی وجہ سے گزشتہ 20سالوں سے آزادکشمیر پولیو فری ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے تعاون اور محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں کی شب روز محنت کی وجہ سے کامیاب رہے گی۔اجلاس میں مولانا محمد نجیب ،محمد اشرف اعوان ،راقعہ مقبول ،سردار شمس زمان ،ڈاکٹر خالد ہ ظفر ،طفیل احمد اعوان ،ابرار احمد،اظہر،شاہد حسین ،نسیم خورشید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :