نوسدہ نوسیری پولیس کی بروقت کارروائی لاکھوں مالیت کا چائینز سامان برآمد

اتوار 8 دسمبر 2019 14:40

․مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) نوسدہ نوسیری پولیس کی بروقت کارروائی لاکھوں مالیت کا چائینز سامان برآمد،1چورگرفتار مقامی تھانہ پنجگراں میںایف آئی آر درج ،ایس پی سیکورٹی کا چوروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرنے اور کیفرکردار تک پہنچانے کا حکم عوامی حلقوں کا ایس پی عبدالرشید مغل اور انسپکٹر سائیٹ محمد مقبول خان کو خراج تحسین ،واپڈا حکام کا بھی بروقت کارروائی پر خیر مقدم ،پولیس کی الرٹ ڈیوٹی کی تعریف گزشتہ رات نوسیری پولیس نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے نیلم جہلم پراجیکٹ کی حدود سے شوکت شاہ ولد عاشق شاہ ساکنہ کیلگراں تحصیل پٹہکہ نصیر آباد ضلع مظفرآباد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،مقامی تھانہ پنجگراں میں مقدمہ نمبر64/19بجرائم 14EHAکے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے جبکہ ایس پی سیکورٹی عبدالرشید مغل نے انسپکٹر سیکورٹی محمد مقبول خان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چوروں کیخلاف مزید گھیرا تنگ کیا جائے کسی کو بھی نرمی نہ برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ،واپڈا حکام اور عوامی حلقوں نے بھی پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :