پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکا کااہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو گیا

فاسٹ باﺅلر سرنگا لکمل ڈینگی بخار کے باعث دورہ پاکستان سے باہر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 8 دسمبر 2019 17:33

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکا کااہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 دسمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیاہے تاہم سری لنکا کا ایک اہم ترین کھلاڑی میچ سے قبل ہی بیمار ہو کر سیریز سے باہر ہو گیاہے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق فاسٹ باﺅلر سرنگا لکمل دورہ پاکستان سے آﺅٹ ہو گئے ہیں وہ ڈینگی کے باعث پاکستان دورہ پر نہیں آ سکیں گے ، سورنگا کے متبادل کھلاڑی اعلان سری لنکن کرکٹ بورڈ جلد ہی کر دےگا۔

سری لنکن میڈیا کا کہناہے کہ سرنگا لکمل کی جگہ اسیتھا فریننڈو کو سکواڈ میں شامل کیے جانےکا امکان ہے۔ سرنگا لکمل وہ واحد کھلاڑی تھے جو مارچ 2009 ءمیں پاکستان کا دورہ کرنےوالے سکواڈ میں شامل تھے۔دوسری جانب پاکستان نے بھی قومی ٹیم کا اعلان کر دیاہے جس میں اظہر علی کپتان ہوں گے جبکہ فواد عالم کو 10سال کے بعد سکواڈ میں شامل کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے ،سری لنکا کےخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز اہمیت کی حامل ہے ،ہماری توجہ سری لنکن سیریز پر ہے ،کوشش ہے کسی طرح وننگ ٹریک پر واپس آئیں۔مصباح الحق کاکہنا ہے کہ مجھ سے متعلق ون مین شو کی باتیں غلط ہیں ،عام تاثر یہ ہے کہ میں اکیلے فیصلے کرتا ہوں ایسا بالکل نہیں ،میٹنگ میں بہت سی چیزیں دیکھی ہیں 6 سلیکٹر ہیں جوکھلاڑیوں کو نزدیک سے دیکھ رہے ہیں۔

چیف سلیکٹر نے کہاکہ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں،ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ،فوادعالم کو افتخار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیاگیا ہے ،فوادعالم پچھلے 6 سال سے مسلسل کارکردگی دکھا رہا ہے ،عثمان شنواری باﺅلنگ میں محنت کر رہے ہیں ،موسیٰ خان ٹیم میں شامل نہیں لیکن ٹیم کےساتھ رہیں گے،انہوںنے کہا کہ اسوقت ہماری باﺅلنگ ہمارا مسئلہ ہے ،2 سینئر کھلاڑی ٹیسٹ فارمیٹ چھوڑ گئے ہیں۔