Live Updates

ملک میں قانون کی حکمرانی اور احتساب اداروں کی بلاامتیاز کارروائیاں کرپٹ عناصر کیلئے موت ہے‘انصرمجیدخان

پاکستانی عوام کے پیسوں سے بیرون ملک جائیدادیں بناکر اپنے آپ کو رئیس کہلانے والوں کو شرم آنی چاہیے‘صوبائی وزیر انسانی وسائل

منگل 10 دسمبر 2019 16:21

ملک میں قانون کی حکمرانی اور احتساب اداروں کی بلاامتیاز کارروائیاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرپشن کے خلاف جہاد کیلئے ایپ انتہائی خوش آئند قدم ہے،ملک میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز احتساب کا عمل جاری رہے گا،ملک کو دیوالیہ بناکر عوام کی لوٹی ہوئی رقم سے اپنی جیبیں بھرنے والے بچ نہیں سکتے،ملک میں قانون کی حکمرانی اور احتساب اداروں کی بلاامتیاز کارروائیاں کرپٹ عناصر کیلئے موت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرانصرمجید خان نے مزیدکہاکہ پاکستانی عوام کے پیسوں سے بیرون ملک جائیدادیں بناکر اپنے آپ کو رئیس کہلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ملک کے پسماندہ علاقوں اور کمزور طبقے کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انصرمجید خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ بھر کے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے بے پناہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ہمیں اپوزیشن جماعتوں کی بے جا تنقید کو نظرانداز کرکے آگے بڑھناہے۔خواجہ آصف نے ساری زندگی موروثی سیاست کے پجاریوں اور لٹیروں کی غلامی کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات