لاہور تا شیخو پورہ موٹر وے پر دھند، حدِ نگاہ 50 میٹر رہ گئی، شہری غیر ضروری سفر سے گریز، فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، ترجمان موٹر وے پولیس

بدھ 11 دسمبر 2019 13:04

لاہور تا شیخو پورہ موٹر وے پر دھند، حدِ نگاہ 50 میٹر رہ گئی، شہری غیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) لاہور سے لے کر شیخو پورہ تک موٹر وے پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر تک رہ گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو موٹر وے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ شدید دھند کے باعث غیرضروری سفر سے گریز کریںاور سفر کے دوران گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گرہیز کریں، ہیڈلائٹ لو بیم پر رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موبائل فون ایپلیکیشن " این ایچ ایم پی ہمسفر " میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :