کسانوں کے مسائل کوحل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او اوکاڑہ

بدھ 11 دسمبر 2019 18:03

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک نے کہاہے کہ کسان اور کاشتکار ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کسانوں کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کاشتکاروں کے جائزحل کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پاکستان کسان اتحاد کے پانچ رکنی وفدسے کیا۔

وفد میں میاں عبدالطیف سکھیرا، ملک نذرفرید، حاجی امیر خان اور میاں بشیر احمد وٹو شامل تھے۔وفد کی قیادت چو دھری طارق صدیق ضلعی صدر اوکاڑہ نے کی۔ڈی پی اوعمر سعید ملک نے کہا کہ کسانوںکے بجلی کے معاملات کو حل کروانے کے لیے انتظامیہ واپڈ اور کسانوں کے مابین بہتری کے لیے اپنا کلید ی رول ادا کرتی رہے گی۔