پاور ویلفیئر اور سینشہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے ہائی سکول کوٹ نجیب الله میں فری میڈیکل کیمپ

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:22

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) پاور ویلفیئر آرگنائزیشن اور سینشہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ نجیب الله میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں فزیوتھراپی کے ساتھ ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

کیمپ صبح 10 بجے سے 3 بجے تک لگایا گیا جس میں ڈاکٹر ماریہ انتخاب، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر محمد ایوب، پاور ویلفئیر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن ثمینہ ریاض چوہدری، ڈاکٹر سعید خان، چیئرمین سنیشہ ویلفئیر آرگنائزیشن اور پیڈ ڈسٹرکٹ ہری پور پاور ویلفیئر آرگنائزیشن سعید اختر ناز، انفارمیشن سیکرٹری ندیم شہزاد، صدر صائمہ بی بی، انفارمیشن سیکرٹری ملک اورنگزیب، جنرل سیکرٹری سنیشہ کنزہ بی بی اور سماجی شخصیت عبدالرحمن نے شرکت کی جس میں تقریباً 150 معذور افراد کو ہر ماہ فری معائنہ اور ادویات دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :