Live Updates

وہ چیز جو اورنج ٹرین میں سوار مسافروں کیلئے حیرانگی کا باعث بنی

خیال تھا کہ پاکستان ریلویز کی طرح ٹرین میں جھٹکے اور کھڑکھڑ کی آوازیں آئیں گی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 12 دسمبر 2019 14:40

وہ چیز جو اورنج ٹرین میں سوار مسافروں کیلئے حیرانگی کا باعث بنی
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،12 دسمبر 2019ء) : پہلی بار سفر کرنے والے بیشتر لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان ریلوے کی ٹرینوں کی طرح اس پر بھی جھٹکے اور کھڑ کھڑ کی آوازیں سنائی دیں گی، اندیپنڈنٹ اردو کے مطابق مسافروں کا خیال تھا کہ جب ٹرین چلے گی تو دھواں نظر آئے گا ۔مسافروں کا کہنا تھا کہ یہ ریلوے کی طرح بلکل بھی نہیں تھی، کیونکہ جب ٹرین روانہ ہوئی تو باہر حرکت کرتی دیکھنے والی عمارتوں سے پتہ چلا کہ گاڑی چل رہی ہے ۔

الیکٹر ک سسٹم پر چلنے والی ٹرین کی آواز نہ ہونے کے برابر تھیں۔ اندیپنڈنٹ اردو کیمطابق جب کہ جدید ٹریک کی وجہ سے تھرتھراہٹ بھی محسوس نہ ہوئی۔ سائیڈ ونڈوز قدرے بڑی ہونے کے باعث لاہور کے دونوں اطراف سے نظارے سے بھی خوب لطف اٹھایا۔یاد رہے  گذشتہ روز اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا گیا تھا پہلے مرحلے میں کینال روڈ پر 30سے 35 کلو میٹر طویل ٹریک پر ٹرام چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منصوبے کی لاگت اورنج لائن میٹرو ٹرین کے مقابلے میں 70 فیصد کم ہوگی۔ جبکہ اس سروس سے ایک گھنٹے میں 30 ہزار مسافر یعنی یومیہ تقریباً 5 لاکھ مسافر مستفید ہوں گے۔واضح رہے  16 مئی 2018ء کو شہباز شریف اورنج لائن آزمائشی طور پر چلا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کا مکمل ہونے والا پہلا ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے، میٹرو ٹرین پاک چین دوستی کی علامت ہے اور اہل لاہور کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے، اورنج لائن میٹرو ٹرین کسی شخصیت یا سیاسی جماعت کا پراجیکٹ نہیں بلکہ عوام ، حکومت پنجاب اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے جسے لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لئے مکمل کیا گیا ہے اوریہ وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین وژن کے مطابق مکمل طور پر ماحول دوست ٹرانسپورٹ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات