
27دسمبر کا لیاقت باغ راولپنڈی کا جلسہ ملک کی سیاسی تاریخ میں نیا با ب رقم کریگا ،سعید غنی
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس سے سعید غنی ،وقار مہدی ،راشد ربانی کا خطاب20دسمبر سے شہر بھر میں استقبالیہ کیمپ لگا نے کا اعلان
ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:23

(جاری ہے)
اجلاس میں سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی,جنرل سیکریٹری وقار مہدی، جاوید ناگوری، راجہ رزاق، مرزا مقبول، شاھدہ رحمانی، سردار خان، شہلارضا، زولفقار قائم خانی، ندیم بھٹو، آصف خان،شکیل چوھدری، خالد لطیف، نوید بھٹی، عابد ستی، مرتضی بلوچ، اقبال ساند، خلیل ھوت، ظفر صدیقی، جاوید شیخ، علی احمد، ساجد جوکھیو، شاہینہ شیر علی، سعدیہ جاوید، دل محمد، کرم اللہ وقاصی، لالہ رحیم، اصغر آرائیں، اسلم سموں، جان محمد، سلمان عبداللہ مراد، حیدر خان، ظفر اقبال اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے مظفر آباد آزاد کشمیر کے جلسے میں کراچی کے عہدیدار اور کارکنوں کی بھرپور شرکت پر انھیں خراجِ تحسین پیش کیا اور مزید کہا کہ 27 دسمبر لیاقت باغ راولپنڈی کے جلسے میں بھی کراچی کے ورکروں کی بڑی تعداد میںشرکت کر کے پارٹی اور بھٹو خاندان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت ثابت کردیں گے اور اپنے جذبات کے ذریعے جمہوریت دشمن طاقتوں کو یہ بتا دیں گے کہ شخصیات کو قتل کیا جا سکتا ہے مگر نظریات ختم نہیں کئے جا سکتے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی نے کہا کہ 27 دسمبر 2007 کو محترمہ بے نظیر بھٹو نے خطرات کے باوجود عوام کے ساتھ اپنا رشتہ منقطع کرنے سے انکار کیا اور عوام کی خاطر جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اپنے آپ کو دنیا کی سیاسی تاریخ کی بہادر ترین شخصیت ثابت کردیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہا 27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے دشمن غلط فہمی میں مبتلاہوگیا تھا کہ اب ملک کے وفاق کو آسانی سے تقسیم کیا جاسکتا ہے مگر محترمہ کے خون اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وفاق کو مضبوط کرنے کے نعرے نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دئے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 20 دسمبر سے پورے شہر میں استقبالیہ ہ کیمپ لگائے جائیں گے اور تشہیری مہم شروع کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.