سابق صدر آصف علی زرداری کوکلفٹن کے نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا،طبی معائنہ کیا جائیگا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:26

سابق صدر آصف علی زرداری کوکلفٹن کے نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا،طبی معائنہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ، سابق صدر آصف علی زرداری کو ہفتہ کوکلفٹن کے نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کرینگے۔ آصف علی زرداری نے ہفتے کو بلاول ہائوس میں دن بھر آرام کیا ،پارٹی کے بعض سینئر رہنمائوں اور قریبی دوستوں نے ان سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی۔

کلفٹن کے نجی ہسپتال میں انکے چند ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے اوران کے ذاتی معالجین کے پینل میں شامل ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ انکا طبی معائنہ کرے گا۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کی اسپتال آمد کے موقع پر ان کے ہمراہ بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں ۔ اطلاعات کے مطابق سابق صدر کا ہفتہ کی شب اسپتال میں قیام کا امکان ہے۔ وہ اسپتال کی چوتھی منزل پر جہاں زیر علاج ہیں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس طرف عام افراد کا داخلہ بند ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ رہائی کے بعد آصف زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے اور اسپتال جانے سے قبل انہوں نے بلاول ہاس کے لان میں کچھ دیر چہل قدمی بھی کی اور دوستوں سے ملاقات کے دوران وہ خوشگوار موڈ میں ان سے ہنسی مذاق بھی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :