ریفرنڈم کرایا جائے تو پتہ چلے گا ایمرجنسی نافذ کرنےکا فیصلہ درست تھا

پرویزشریف کیخلاف غلط کیس بنایا گیا ،سابق صدر محب وطن ہیں، وکیل پرویز مشرف

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 17 دسمبر 2019 12:56

ریفرنڈم کرایا جائے تو پتہ چلے گا ایمرجنسی نافذ کرنےکا فیصلہ درست تھا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تاز ہ ترین اخبار ۔ 17دسمبر2019ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے پٹیشین کو غلط کردیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ہم عدالتوں کی عزت کرتے ہیں، سپریم کور ٹ کی ایک ایک اینٹ کی عزت کرتا ہوں۔ پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ مجھ سے ایسا کوئی سوال نہ کیا جائے جس میں عدالت کا ذکر آئے عدالت کی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پرویز مشرف ایک محب وطن پاکستانی ہیں ، جو عدالتوں کی عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عدالت میں پیش ہو کر میں نے سیکورٹی مانگی تھی اور کہا تھا پرویز مشرف کے پاکستان آنے پر سیکورٹی چاہیے۔ میں نے میدیکل رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں دی تھی۔ ریفرنڈم کرا لیا جائے تو پتہ چلے گا پرویز مشرف کا ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ درست تھا۔

(جاری ہے)

  ۔یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین کو معطل کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔

خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم 2 ایک کی اکثریت سے دیا۔ سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007ء کو آئین پامال کیا۔۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی جانب سے محفوظ کیے گئے فیصلے کو روکنے کا حکم دیا تھا . عدالت نے حکم دیا تھا کہ وفاقی حکومت غداری کیس کا نیا پراسیکیوٹر تعینات کرے اور خصوصی عدالت تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔ واضح رہے پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے کے بعد پرویز مشرف کے وکلاء نے میڈیا سےگفتگو کی تھی جس میں انہوں نے پیٹیشن کو غلط قرار دے دیا ۔