Live Updates

عوام کے نمائندے حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں، بلاول بھٹو کی بھڑکیں دیوانے کی بڑ ہیں، لوگ سنتے رہتے ہیں، بلاول نیب جائیں اور اپنی منی ٹریل پیش کریں،مریم نواز کی درخواست کابینہ کے پاس آئی تھی، منگل کو اجلاس میں مریم نواز کی درخواست کو تفصیلی جائزہ لیں گے، مریم نواز کی درخواست پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا،نواز شریف نے کابینہ کو بائی پاس کر کے بغض و عناد کی بنیاد پر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کیا، مشرف کیس کے مدعی نواز شریف نے فیصلہ آنے پر چپ سادھ لی ہے، مودی حکومت بھارت میں آر ایس ایس آئیڈیالوجی پروموٹ کر رہی ہے، مودی نے یہی زہریلا ایجنڈا کشمیر میں بھی متعارف کرایا ہے،عوام کی طاقت سے ہماری مسلح افواج بھارت کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاسیالکوٹ میں پارٹی ورکروں اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب

اتوار 22 دسمبر 2019 01:20

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کے نمائندے حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں، بلاول بھٹو کی بھڑکیں دیوانے کی بڑ ہیں، لوگ سنتے رہتے ہیں، بلاول نیب جائیں اور اپنی منی ٹریل پیش کریں،مریم نواز کی درخواست کابینہ کے پاس آئی تھی، منگل کو اجلاس میں مریم نواز کی درخواست کو تفصیلی جائزہ لیں گے، مریم نواز کی درخواست پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا،نواز شریف نے کابینہ کو بائی پاس کر کے بغض و عناس کی بنیاد پر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کیا، مشرف کیس کے مدعی نواز شریف نے فیصلہ آنے پر چپ سادھ لی ہے، مودی حکومت بھارت میں آر ایس ایس آئیڈیالوجی پروموٹ کر رہی ہے، مودی نے یہی زہریلا ایجنڈا کشمیر میں بھی متعارف کرایا ہے،عوام کی طاقت سے ہماری مسلح افواج بھارت کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سیالکوٹ میں پارٹی ورکروں اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہبلاول بھٹو کی بھڑکیں دیوانے کی بڑ ہیں، لوگ سنتے رہتے ہیں، بلاول نیب جائیں اور اپنی منی ٹریل پیش کریں، سونے کا چمچہ اپنے منہ میں لیکر پیدا ہونے والے اپنی منی ٹریل بتائیں، بلاول سچے ہیں تو نیب کے نوٹس کا جواب دینے سے کیوں گھبراتے ہیں، بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اپنی والدہ کے قاتل کو نہ ڈھونڈ سکے، بلاول بھٹو کے والد نے پرویز مشرف کو ریڈ کارپٹ پر رخصت کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی درخواست کابینہ کے پاس آئی تھی، منگل کو اجلاس میں مریم نواز کی درخواست کو تفصیلی جائزہ لیں گے، مریم نواز کی درخواست پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، معلوم نہیں کہ مریم نواز کو پاکستان سے جانے کی کیا جلدی ہے، مریم نواز کے وکلاء کو ثابت کرنا ہو گا کہ سہولت کار کے بغیر بیمار ٹھیک ہو سکتا ہے کہ نہیں، مریم نواز نرس کی حیثیت سے جانا چاہتی ہیں کہ ڈاکٹر کی۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹ کو واپس کرنا پاکستان کا بھارت کے منہ پر امن کا طمانچہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نواز اور شہباز شریف کے بیانیوں کے درمیان پھنسی ہوئی ہے، ن لیگ کنفیوژن کی شکار ہے، صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کابینہ کو بائی پاس کر کے بغض و عناس کی بنیاد پر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کیا، مشرف کیس کے مدعی نواز شریف نے فیصلہ آنے پر چپ سادھ لی ہے، ن لیگ ذاتی مفاد کیلئے نظریات دفن کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگاتی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعواننے کہا کہ مودی حکومت بھارت میں آر ایس ایس آئیڈیالوجی پروموٹ کر رہی ہے، مودی نے یہی زہریلا ایجنڈا کشمیر میں بھی متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریت کا متنازعہ قانون پورے ہندوستان میں رائج کرنے کی کوشش کی، آج ہندوستان کا بچہ بچہ انتہا پسند مودی کو للکار رہا ہے، آج بھارتی عوام سڑکوں پر کھڑے ہیں، بھارت کی کمزور اور لڑکھڑاتی حکومت سرحد پر چھیڑچھاڑ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے ہماری مسلح افواج بھارت کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔حکومتی پالیسی کے بارے میں اظیار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کا یہ ویژن ہے کہ عوام اور حکومت کے درمیان پل کردار ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنے کیلئے منتخب مقامی نمائندوںکو با اختیار بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 72 کے نمائندوں کو بطور کوارڈینیٹر نامزدگی کے نوٹیفکیشن بھی دیئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات