Live Updates

حکومت جسٹس وقار سیٹھ کے تمام کیسزکی ریسرچ کررہی ہے،امجد شعیب

اس جج کے لگاتار کافی کیسز ہیں،جن میں اس طرح کے فیصلے دیے گئے، سزائے موت کے 72دہشتگرد وں کو معاف کردیا،پی ٹی ایم کے تمام لوگوں کو ضمانت پر رہا کردیا۔سینئر تجزیہ کارجنرل (ر) امجد شعیب کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 دسمبر 2019 21:02

حکومت جسٹس وقار سیٹھ کے تمام کیسزکی ریسرچ کررہی ہے،امجد شعیب
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 دسمبر 2019ء) سینئر تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ حکومت جسٹس وقار سیٹھ کے تمام فیصلوں کی ریسرچ کررہی ہے،اس جج کے لگاتار کافی کیسز ہیں،جن میں اس طرح کے فیصلے دیے گئے،سزائے موت کے 72 دہشتگرد وں کو معاف کردیا،پی ٹی ایم کے تمام لوگوں کو ضمانت پر رہا کردیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری تحریریں اور تاثرات موجود ہیں، میں نے ہرجگہ کہا کہ جنرل مشرف نے بہت غلطیاں کی ہیں، ان کے بہت سارے ٹرائل ہونے چاہئیں۔

کیونکہ ملک کا قانون کوئی بھی توڑے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔دوسری بات جج کے پیرا سے متعلق ہے ، یہاں بچے بچے کو پتا ہے کہ کسی کو سرعام لٹکایا نہیں جاسکتا۔ عوام کا پرزور مطالبہ رہا کہ جس نے درجنوں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اس کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔

(جاری ہے)

لیکن ہمیشہ عدالتوں نے بتایا کہ یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ یہ قانون میں نہیں ہے۔

سارے لوگوں کو پتا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔جبکہ ایک جج کو علم نہیں ہے کہ سرعام پھانسی دی جاسکتی ہے یا نہیں۔ حکومت ان کے تمام کیسز کا ریسرچ کررہی ہو گی، کیونکہ ان کے لگاتا ر کافی کیسز ہیں،جن میں اس طرح کے فیصلے دیے گئے۔ اس جج نے 72 دہشتگرد جن کو سزائے موت ہوئی تھی ان کو معاف کردیا۔پی ٹی ایم کے ان تمام لوگوں کو ضمانت پر رہا کردیا جن پر بیرونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمات تھے۔

سینئر تجزیہ کار افتخار احمدن نے کہا کہ میں عمران خان سے متاثر ہوں، ان کا فین ہوگیا ہوں۔ عمران خان جب جوان تھے، ان کے بال بھی تھے، پپو لگتے تھے، تب سے لے کربڑھاپے تک وہ ایک ہی مطالبہ کرتے تھے کہ آمر کو سزا دو، آئین کی تباہی کرنے والے کو سزا دو۔آرٹیکل 6کا نفاذ کرو ، جو ایسا نہیں کرتا وہ اس کا ساتھی ہے۔ اب ان کا مطالبہ پورا ہوگیاہے۔ لیکن اس جج کے پیچھے کیوں پڑے ہو؟ اس فیصلے میں ایک پیرا نہیں ہے۔ سب لوگ اس فیصلے کے ایک پیرے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات