Live Updates

وفاقی وزیر احسن اقبال کا محکمہ گورنمنٹ اینیبلمنٹ ابوظہبی کا دورہ

جمعہ 2 مئی 2025 21:08

وفاقی وزیر احسن اقبال کا محکمہ گورنمنٹ اینیبلمنٹ ابوظہبی کا دورہ
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 مئی 2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ابوظہبی میں محکمہ گورنمنٹ اینیبلمنٹ (DGE) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین احمد تمیم ہشام الکتاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے گورننس اور عوامی خدمات کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے ڈیجیٹل شعبے میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور DGE کے پلیٹ فارم "TAMM" کی تعریف کی۔ انہوں نے "اُڑان پاکستان" کے تحت پاکستان میں عوام دوست گورننس کے قیام کے لیے DGE سے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے ڈیجیٹل گورننس، صلاحیتوں کی تربیت اور AI پر مبنی عوامی خدمات کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ دورہ پاک-امارات ادارہ جاتی روابط اور عوامی شعبے میں جدت کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات