
نوازشریف نے عمران خان اور سب کیلئے کیلئے ہمیشہ معاملہ فہمی اورعزت واحترام کا رویہ اپنایا
نوازشریف بطور وزیراعظم ان کے گھر بھی چل کر گئے تھے، لیکن دوسری طرف بات معاملہ فہمی کے امکانات بہت کم ہیں، 2019 میں بھی پوری قوم متحد تھی، لیکن تب بھی وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھے تھے۔ وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 2 مئی 2025
22:04

(جاری ہے)
اسی طرح انڈیا چاہتا کہ پاکستان کو معاشی طور پر بدحال رکھا جائے۔ وہ چاہتا ہے کہ پاکستان ایسی صورت میں رہے جس طرح پچھلے دو تین سال ڈیفالٹ کی کوشش ہوتی رہی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کی جنگی تیاری دفاع کیلئے ہے، لیکن انڈیا سمیت پوری دنیا کو یقین دہانی کرائی ہم پہل نہیں کریں گے، لیکن ہم یہ عہد بھی کرتے ہیں اگر بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔انڈیا کی طرف سے ایسا کوئی بیان نہیں آیا،اطلاعات ہیں کہ بھارت مدارس کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ انڈیا تاحال دنیا کو یقین دہانی نہیں کرائی کہ ہم کوئی ایڈونچر نہیں کریں گے ، جب تک انڈیا مہم جوئی نہ کرنے کی یقین دہانی نہیں کراتا، ہم موجودہ سکیورٹی اور آپریشنل صورتحال کو برقرار رکھیں گے۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے کہا کہ اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، تو وہ جنگ تصور کی جائے گی، پاکستان کا پانی روکنے کیلئے جو بھی اسٹرکچر بنایا جائے گا اس کو ٹارگٹ کریں گے۔ اس پر نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا فیصلہ ہوچکا ہے۔پاکستان نے بیانیئے کی جنگ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی طرف سے عمران خان کیلئے ہمیشہ عزت واحترام کا رویہ اپنایا گیا، نوازشریف بطور وزیراعظم ان کے گھر بھی چل کر گئے تھے، سانحہ اے پی ایس ہوا تو نوازشریف نے عمران خان کو خود شرکت کی دعوت دی۔لیکن دوسری طرف بات چیت کے امکانات بہت کم ہیں۔ 2019کو جب واقعہ تو پوری قوم متحد تھی، لیکن اس وقت کے وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی عائد کر دی
-
یاجوج ماجوج نے پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں میں جو توڑ پھوڑ کی ان کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہوگی
-
پاکستان نے ابدالی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
-
بھارت کا جیلوں میں قید پاکستانیوں کو فیک اِن کاؤنٹر میں استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب
-
بینظیر انکم سپورٹ کی رقم سے کٹوتی پر تصادم، علاقہ میدان جنگ بن گیا، 8 افراد زخمی
-
پاکستان میں یوٹیوب پر دوبارہ پابندی کی خبروں پر پی ٹی اے نے حقیقت بیان کردی
-
بھارتی پروپیگنڈہ بھی کام نہ آیا، امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا
-
افغان شوہرکو شہریت نہ دینے کا معاملہ، لاہورہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل
-
’شہبازشریف سٹائلش تصویریں لگاتے ہیں‘ بھارت میں وزیراعظم کا انسٹا اکاؤنٹ بند ہونے پر وزیراطلاعات کا تبصرہ
-
وقت آنے پر دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے، شیخ رشید
-
پاک بھارت صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بات چیت کو آگے بڑھائیں، یورپی یونین
-
بھارت سے کشیدگی، پاکستان کا سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.