Live Updates

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا

مجموعی ذخائر کی مالیت 25 اپریل کو 15 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مئی 2025 00:25

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2025ء) زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 اپریل کو 15 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے۔ وزیر خزانہ نے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی نظم و ضبط، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان اقدامات کا مقصد ایسی معیشت تشکیل دینا ہے جو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔

وزیر خزانہ نے اس بات کو دہرایا کہ حکومت نہ صرف معاشی استحکام کو برقرار رکھنا چاہتی ہے بلکہ نجی شعبے کو ترقی کا اہم محرک بنانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے عالمی شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے۔ حکومت کی کوششوں سے افراط زر اور کرنٹ اکانٹ خسارے پر قابو پا لیا گیا ہے۔ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے جب کہ پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو جون تک 10.6 تک پہنچ جائے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات