Live Updates

شہباز شریف اگلے سال کے وسط میں وزیراعظم بننے کے لیے پر امید

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار بھی شہباز شریف کے ساتھ ہوں گے،الیکٹینلز کی بڑی تعداد بھی ساتھ شامل ہو گی۔ ہارون الرشید کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 دسمبر 2019 15:52

شہباز شریف اگلے سال کے وسط میں وزیراعظم بننے کے لیے پر امید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 دسمبر 2019ء) سینئیر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اگلے سال کے وسط میں الیکشن ہوتا دیکھ رہے ہیں اور وہ سوچ رہے ہیں کہ میں وزیراعظم بن جاؤں گا۔شہباز شریف ذہنی طور پر وزیراوعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔

اور اسی لابنگ کے نتیجے میں کچھ واقعات ہوئے۔شہباز شریف کی کوشش ہو گی مریم نواز کو بھی کہیں گے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں اور مریم نواز کو یہ بھی کہا جائے گا کہ اگلی باری آپکی ہو گی۔اس متعلق شریف خاندان میں اتفاق ہوتا ہے یا نہیں یہ تو بعد میں معلوم ہو گا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اگر تمام جماعتیں متفق ہوتی ہیں تو مڈ ٹرم انتخابات ہو جانے چاہئیے لیکن اسٹیبشلمنٹ شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر غلطی کرے گی۔

(جاری ہے)

کیونکہ شہباز شریف عجیب و قسم کی شخصیت ہیں،کھربوں روپے کے اُن کے اثاثے ہیں۔ایک بات یہ بھی بتا دوں کہ شہباز شریف کو کرپشن سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ چوہدری نثار بھی ہوں گے۔الیکٹیبلز کی بھی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ ہوں گی کیونکہ الیکٹیبلز کو بھی معلوم ہے کہ شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چلتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں بھی سینئر صحافی ہارون رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مڈ ٹرم الیکشن کی طرف جا سکتے ہیں، اس بات کے واضح امکانات نظر آ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاست حالات کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مڈٹرم الیکشن کی طرف جا سکتے ہیں۔

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان فوری تو مڈٹرم الیکشن نہیں کروا سکتے، تاہم وزیراعظم حکومت کے ڈیڑھ سے 2 برس مکمل ہونے کے بعد مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کر دیں گے۔ہارون رشید کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے پاس نہ مرکز میں اور نہ ہی پنجاب میں پورا مینڈیٹ ہے، ایسے میں اراکین اسمبلی کو فنڈ جاری کیے جانے کا ایک مقصد انتخابات کی تیاری ہی ہو سکتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات