Live Updates

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں اہم باتیں طے پائیں

سول ملٹری لیڈر شپ نے سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کی سزا ختم کروانے کا حل بھی ڈھونڈ لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 دسمبر 2019 16:18

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں اہم باتیں طے پائیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23دسمبر 2019ء) سینئیر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان،نیول چیف ،ائیر چیف اور آرمی چیف کے مابین ملاقات ہوئی،اس میں ڈی جی آئی ایس آئی خاص طور پرشریک تھے۔یہ ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔اس ملاقات میں طے پایا کہ اب کھل کر بھارت سمیت دنیا کو بتا دیا جائے کہ بھارت نے کوئی بھی ایڈونچر کیا تو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

صابر شاکر نے مزید کہا آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان کی ہونے والی ملاقات میں یہ بھی بات کی گئی کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی طرف سے جو سزا دی گئی ہے اس پر بہت اَن ریسٹ ہے،بارڈر کی صورتحال بھی سامنے ہے۔ لہذا اس چیز کو کم کیا جائے۔

(جاری ہے)

سول ملٹری لیڈر شپ میں اتفاق پایا گیا کہ اداروں میں محاذ آرائی کیے بغیر آئینی اور قانونی طریقے سے اس کا حل نکال لیا جائے گا۔

خصوصی عدالت کے فیصلے کو متعلقہ فورم پر لے کے جایا جائے گا اور اس سزا کو ختم کروایا جائے گا۔جب کہ معروف سینیئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس ملاقات کے دوران ہونے والی باتوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گزشتہ ملاقات میں طے پایا ہے کہ اداروں کے تصادم جیسے بیانات نہیں دیے جائیں گے۔

اس ملاقات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ اداروں کے ٹکراؤ کا تاثر بھی نہیں دِیا جانا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقاراحمد سیٹھ کیخلاف ریفرنس کا معاملہ بھی فی الحال رک گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاملات ایک نیا رنگ لینے جا رہے ہیں اور بیانات کو روک دیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات