صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا سینئر صحافی ملک منظور احمد کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 26 دسمبر 2019 16:53

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا سینئر صحافی ملک منظور احمد کے والد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2019ء) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے سینئر صحافی ملک منظور احمد کے والد ملک غلام محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صدر آزادکشمیر نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :