بلاول بھٹو کا لیاقت باغ میں تاریخی استقبال کیا جائے گا، سردار سلیم حیدر خان

پیپلز پارٹی وفاق کی علامت جماعت ہے، آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے ح* پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقا ء کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں،گفتگو

جمعرات 26 دسمبر 2019 21:49

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ قائد بلاول بھٹو کا لیاقت باغ میں تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ راولپنڈی ڈویژین سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں جیالے لیاقت باغ جلسہ میں شرکت کریں گے۔ 27دسمبر کا لیاقت باغ میں بلاول بھٹو کا جلسہ ملک کی تاریخ کا اہم جلسہ ہو گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت جماعت ہے۔ آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقا ء کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو کا لیاقت باغ جلسہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ میں بلاول بھٹو کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرئے گا۔

رالپنڈی ڈویژین سے پیپلز پارٹی کے کارکن جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا دور ہے۔ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی بقاء کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔ ملک کی تاریخ پیپلز پارٹی کی قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے قائد بلاول بھٹو کا لیاقت باغ جلسہ میں شاندار استقبال کریں گی