پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا شیڈول جاری ،ایونٹ کا افتتاحی میچ 20فروری کو کراچی ، فائنل 22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

تمام 34 میچز پاکستان کے 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے،ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ، دونوں ایلیمنیٹرز اور فائنل کی میزبانی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے حصے میں آئے گی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 14، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم 9، راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 8 اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 3 میچوں کی میزبانی کریگا

بدھ 1 جنوری 2020 18:47

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا شیڈول جاری ،ایونٹ کا افتتاحی میچ 20فروری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا شیڈول کا اعلان کردیا ،ایونٹ کا افتتاحی میچ 20فروری کو کراچی جبکہ فائنل 22مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ سیزن کے 5ویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا اور یہ 22 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ اس کے تمام 34 میچز پاکستان کے 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دومرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ایلیمنیٹرز اور فائنل کی میزبانی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے حصے میں آئے گی۔

(جاری ہے)

پی ایس کے 34 میچوں میں سے لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 14، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم 9، راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 8 اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 3 میچوں کی میزبانی کرے گا۔شیڈول کے مطابق دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 4 میچز کراچی، 3 لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی جبکہ پشاور زلمی اس ایڈیشن میں اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 کراچی جبکہ ایک، ایک میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔

پی ایس ایل 2020 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 لاہور اور 2 کراچی میں کھیلے گی جبکہ کراچی کنگز اپنے ہوم گرائونڈ کراچی میں 5 جبکہ 2، 2 میچز لاہور اور راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی۔لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اپنے 5 میچز لاہور، 3 ملتان جبکہ ایک، ایک راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔اسی طرح لاہور قلندرز کی ٹیم اس معاملے میں سب سے خوش قسمت ثابت ہوئی ہے اور وہ اپنے 8 میچز ہوم گرانڈ یعنی قذافی اسٹیڈیم جبکہ ایک، ایک میچ کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی لیگ ہے اور اس کے تمام میچز ہوم گرائونڈز پر ہی کھیلے جانے چاہئیں، گزشتہ ایڈیشن کے اختتام پر ہم نے پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور آج وہ وعدہ وفا ہورہا ہے۔

احسان مانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد ملک میں موجود کرکٹ کے مداحوں کو طویل انتظار کے بعد اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا اور ہمیں امید ہے کہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی ہر پاکستانی اسٹیڈیم کا رخ کرکے اس ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل کو مکمل طور پر پاکستان لانے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور مدد کرنے پر مقامی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز کا بھی شکریہ ادا کیا۔پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی ،21 فروری کو