گٹکا، مین پوری، ماوا کے کارخانوں، منشیات اور ڈیزل مافیا کے خلاف سندھ پولیس کا ایکشن

جمعرات 2 جنوری 2020 15:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) سال 2019ء میں سندھ پولیس نے کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیرآباد، سکھر اور لاڑکانہ پولیس رینج سے مجموعی طور پر 27135 ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ 22066 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔اسی طرح 11429چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

اے آئی جی آپریشنز سندھ کی جانب سیآئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کو سال2019ء کی کارکردگی کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق گٹکا، ماوا، مین پوری فیکٹریز اور کارخانوں کے خلاف سندھ کی تمام پولیس رینج میں 10161ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا جبکہ 211 فیکٹریزکو سربمہر کر کے 11995 ملزمان گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 4331470 کلوگرام سے زائدگٹکا، مین پوری برآمد کی گئی۔

منشیات مافیا کے خلاف سندھ بھرمیں 11163 چھاپہ مارکاروائیاں کی گئیں اور 11905 ایف آئی آرز درج کر کے 14618 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کئے جانے والے ملزمان سی14.47کلوآئس، 89.289 کلوہیروئن،5070.14 کلو حشیش، 7700 کلوگرام چرس، 177.604 کلوگرام اوپیئم، 306694 لیٹر ملکی جبکہ 4379 لیٹر غیرملکی شراب برآمد کی گئی۔ اسی طرح ایرانی ڈیزل مافیا کے خلاف سندھ بھر میں 266 مقامات پرچھاپہ مار کاررائیوں میں 552 ملزمان گرفتار کر کے (1306003) تیرہ لاکھ چھ ہزار تین لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط کیاگیا۔