مظفرآباد‘محکمہ سیاحت کا ڈرائیورراتوں رات روڈ پتی سے کرو ڑ پتی بن گیا

ناجائز قبضے والی زمین پر ڈبل سٹوری مکان کے بعد ٹرپل سٹوری مکان بنانے کی تیاریاں شروع

جمعرات 2 جنوری 2020 18:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2020ء) محکمہ سیاحت کا ڈرائیورراتوں رات روڈ پتی سے کرو ڑ پتی بن گیا ‘ ناجائز قبضے والی زمین پر ڈبل سٹوری مکان کے بعد ٹرپل سٹوری مکان بنانے کی تیاریاں شروع‘ زمینوں پر ناجائز قبضے اور تعمیرات کے ساتھ ساتھ مکان کی تعمیرمیں آڑے آنے والی مہاجرین کی واحد پانی کی سپلائی لائن متاثر کر کے مہاجرین کو ایک ماہ سے پینے کے پانی سے بھی محروم کر دیا ‘مہنگائی کے اس دور میں جہاں دو وقت کی روٹی میسر کرنا ناممکن ہوگیا ہے وہاں ایک معمولی ڈرائیور اتنا امیر کیسے ہوگیا ‘ مہاجرین حیران و پریشان ‘عوام نے قبضہ مافیا کے سرغنہ مہاجرین کیمپ مانک پیاں کے رہائشی ذوالفقار علی اعوان عرف مجو کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ ز مینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف نوٹس کا مطالبہ کردیا ‘تفصیلات کے مطابق زمینوں پر ناجائز قبضے ،ناجائز ذرائع آمدن سے مال بنانے والے محکمہ سیاحت کے معمولی ڈرائیور ذوالفقار علی اعوان نے مہاجرین کے لیے عرصہ حیات تنگ کر دیا ‘ مہاجر کیمپ مانک پیاں کی واحد سپلائی لائن جس سے مہاجر کیمپ کے عوام کو عرصہ دراز سے پینے کا پانی میسر تھا کو ناجائز تعمیرات کی خاطر متاثر کر کے مہاجرین کو ایک ماہ سے پینے کے پانی سے بھی محروم کر دیا ‘ ناجائز ذرائع سے کمائی گئی دولت سے ڈبل سٹوری مکان کے بعد اب ٹرپل سٹوری مکان کی تعمیرکی خاطرمہاجرین کی واحد سپلائی لائن بھی بند کرنے کے درپے ہو گیا ‘ مہاجرین نے محکمہ بحالیات اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پانی کی سپلائی لائن کی بحالی سمیت راتوں رات روڈ پتی سے کروڑ پتی بننے والے ڈرائیو ر کے خلاف تحقیقات کریں کہ آیا اتنا پیسہ کہاں سے آیا ۔

متعلقہ عنوان :