لاہور میں دو ہفتے مزید سخت سردی پڑنے کی پیشگوئی

جمعرات 2 جنوری 2020 20:38

لاہور۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات نے لاہور میں دو ہفتے مزید سخت سردی پڑنے کی پیشگوئی کر دی۔ترجمان کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں بارش کاامکان ہے تاہم بارش کے بعد دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے ،جبکہ سردی کی موجودہ لہر برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

لاہور کی سردی نے ماضی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ 2019ء میں دسمبر کا درجہ حرارت اتار چڑھائوسے منفرد ریکارڈ بنا چکا ہے۔اس سے قبل گزشتہ صدی 1910میں لاہورکادرجہ حرارت منفی دو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2002ء اور 2019ء میں درجہ حرارت 2 تک ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :