شاہرائے نیلم پر تعمیر و پختگی کا کام بند ہونے پر اہل علاقہ کا اظہار تشویش، اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کی اپیل

جمعہ 3 جنوری 2020 20:18

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2020ء) شاہرائے نیلم پر تعمیر و پختگی کا کام بند ہونے پر اظہار تشویش، اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کی اپیل۔ سیاسی و سماجی رہنماہ ملک ظفراقبال نے عمائدین علاقہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھمقام تا دودھنیال شاہرائے نیلم کی تعمیر کشادگی پختگی کا منصوبہ پہلے ہی تاخیر سے شروع ہوا ہے ۔

بالائی نیلم کی دو لاکھ کی آبادی کی آمدرفت کا واحد ذریعہ ہے ۔ لیکن خواجہ اکبر نامی شخص نے سیاسی مفادات کے لئے تعمیر ترقی کا کام رکوا کر عوام کے ساتھ دشمنی کی ہے ۔ منصوبہ کی مدت پہلے ہی کم ہے لیکن وقت کا ضیاع کرنے سے اڑھائی ارب کا منصوبہ ختم ہو سکتا ہے۔ سابق دور حکومت میں چپڑاسی کی تقرری ہوتی تھی موصوف اس پر حکم امتناع لے کر نیلم کے عوام کے ساتھ زیادت کرتا رہا سپیکر شاہ غلام قادر کی طرف سے موصوف کو ترقیاتی ادارہ کا چیئرمین نہ لگانے کا غصہ عوام پر اتارا جا رہا ہے عوام میں شدید اضطراب اور تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آزاد کشمیر معاملہ کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے تعمیراتی کام کو جاری رکھنے کے احکامات صادر کریں۔ اکبر نامی شخص ذہنی طور پر شکایتی شخص ہے کام اچھا ہو نے کی صورت میں رکاوٹ ڈال کر اللہ کی مخلوق کو تنگ کرتا ہے ۔ ادارے اور متعلقہ حکام ریاست کی تعمیر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :