سجادہ نشین بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری کی سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

ہفتہ 4 جنوری 2020 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سجادہ نشین بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نومنتخب صدر سجاد میر، سینئر نائب صدر بشارت مغل، نائب صدر نصیر اعوان، سیکرٹری جنرل ذوالفقار بٹ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ثاقب علی حیدر ی، جوائنٹ سیکرٹری راجہ اعجاز، سیکرٹری مالیات انصرصدیق خواجہ اور سیکرٹری اطلاعات سید اذکار نقوی کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں پیر سید علی رضا بخاری نے سنٹرل پریس کلب کے نو منتخبعہدیداران کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ سجاد میر کی قیادت میں پریس کلب کی نئی انتظامیہ آزادکشمیر میں مثبت اور با مقصد صحافت کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :