آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران موسم سردرہے گا،صبح کے وقت دھند ہوگی، محکمہ موسمیات

پیر 6 جنوری 2020 20:26

ملتان ۔06جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) پنجاب بھرمیں اتوار سے شروع ہو نے والی بارش وقفے وقفے سے منگل تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔اس دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق 10جنوری سے بارشوں کانیاسلسلہ بھی متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب میں درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ملتان ،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور ، میانوالی راجن پور مظفر گڑھ اوردیگرشہروں میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ ڈویژن میں سسٹم کی شدت برقرار رہی تو بہاولپور اور رحیم یار خان اور چولستان بھی موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ملتان اورمضافات میں موسم سردرہے گاجبکہ صبح کے وقت دھند ہوگی ۔سوموارکے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11.2اورکم سے کم 7.8سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 93فیصداورشام 5بجے 87فیصدتھا۔آج منگل کے روزملتان میں طلوع آفتاب 7بجکر10منٹ پراورغروب آفتاب 5بجکر31منٹ پرہوگا۔

متعلقہ عنوان :