قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے خطے کی صورتحال پر غور،نیٹو کا ہنگامی اجلاس طلب

پیر 6 جنوری 2020 20:42

قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے خطے کی صورتحال پر غور،نیٹو کا ہنگامی اجلاس ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2020ء) امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لیے نیٹو کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو حکام نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہنگامی اجلاس برسلز میں طلب کیا ہے، اجلاس میں مشرقی وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی حملے میں قتل ہوئے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدکی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔