لاہور، بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا

پیر 6 جنوری 2020 20:45

لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور میں گزشتہ رات سے جاری بارش کی وجہ سے لاہور کا موسم مزید سرد ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز شہر میں بادل چھائے رہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :