ٹڈی دل کے تیسرے حملے سے فورٹ عباس اور چولستان میں گندم اور سرسوں کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، اویس لغاری

سندھ حکومت ٹڈی دل پر فضائی سپرے کررہی ہے،عثمان بزدار صاحب جنوبی پنجاب کے کاشتکار آپ کی نظر کرم کے منتظر ہیں

پیر 6 جنوری 2020 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے تیسرے حملے سے فورٹ عباس اور چولستان میں گندم اور سرسوں کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔پنجاب حکومت کاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہوتے مزے سے دیکھ رہی ہے۔سندھ حکومت ٹڈی دل پر فضائی سپرے کررہی ہے۔عثمان بزدار صاحب جنوبی پنجاب کے کاشتکار آپ کی نظر کرم کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب سے صوبائی اور وفاقی وزراء کی فوج ظفر موج اسمبلی میں موجود ہے۔جنوبی پنجاب کے کسی حکومتی رکن نے وزیراعظم یا وزیراعلیٰ سے ٹڈی دل حملے پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کا تیسرا حملہ ہوا ہے۔رواں سیزن میں ٹڈی دل نے جنوبی پنجاب کی فصلوں پر تیسرا بڑا حملہ کیا ہے۔پنجاب حکومت کاشتکاروں کی سال بھر کی محنت ایک لمحے میں ضائع ہوتے دیکھ کر بھی خاموش بیٹھی ہے۔پنجاب حکومت کسانوں کی فصلیں بچانے کیلئے فوری سپرے کرائیں۔حکمران کاشتکاروں کا استحصال کرنا بند کرے۔