کراچی میں سرد ہوائیں ، سردی کی شدت میں اضافہ

جمعہ 10 جنوری 2020 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2020ء) ملک بھر میں شدید سردی اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے ، کراچی میں چلنے والی سردہواں سے شہری ٹھٹھرگئے، تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، کراچی میں سرد ہواؤں نے شہریوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے، ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 10.2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد اور حد نگاہ 5 کلو میٹرہے۔

متعلقہ عنوان :