بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسو سی ایشن(ر) کا اجلاس

نیو ٹرک اڈہ کی الاٹمنٹ اور اس کا نقشہ تبدیل کررہے ہیں اور نیا نقشہ گڈز ٹرانسپورٹروں وگڈز کمپنی مالکان کی مفاد میں نہیں ہے اور کیو ڈی اے و بیوروکریسی اپنی مفادات کیلئے ٹرانسپورٹروں کے دست وگریبان کررہے ہیں ،مرکزی سیکرٹری کا خطاب

ہفتہ 11 جنوری 2020 22:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2020ء) بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسو سی ایشن(ر) کا اجلاس زیر صدارت قائد حاجی نورم حمد شاہوانی،مرکزی سیکرٹریٹ منعقد ہوا جلاس میں مرکزی سیکرٹری جعفر خان کاکڑ،حاجی عبدالمجید بنگلزئی،حاجی روزی خان مندوخیل،حاجی باری داد کاکڑ،حاجی عبدالخالق بنگلزئی،حاجی پیر محمد کاکڑ،عبدالجبار اچکزئی،عبدالسلام علیزئی،سید صادق آگا،اعظم سارنگزئی،حاجی امین سمالانی،حمید اللہ لانگو،حنیف ناصر،حاجی اسماعیل لہڑی،ملک نور خان کرد،حاجی عبدالعزیز دوتانی،عمر شاہ آفریدیلیاقت سرحدی،ظاہر شاہ،علی رحمان مہمند ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جعفر خان کاکڑ نے کہا کہ نیو ٹرک اڈہ کی الاٹمنٹ اور اس کا نقشہ تبدیل کررہے ہیں اور نیا نقشہ گڈز ٹرانسپورٹروں وگڈز کمپنی مالکان کی مفاد میں نہیں ہے اور کیو ڈی اے و بیوروکریسی اپنی مفادات کیلئے ٹرانسپورٹروں کے دست وگریبان کررہے ہیں اور نئی الاٹمنٹ کی قیمتیں بھی اضافہ کرنا چاہتا ہے جو گڈز ٹرانسپورٹروں وغریب گڈز کمپنی مالکان کے بس سے باہر کیا جارہا ہے جو سازش کے مترادف ہے اور دکانوں کو 300فٹ سے بھی کم کیا جارہا ہے جوگڈز ٹرانسپورٹروں وگڈز کمپنی مالکان سے زیادتی ہے اور اجلاس سے حاجی نور محمد شاہوانی حاجی ابراہیم پرکانی،عبدالمجید رئیسانی،حاجی علائو الدین کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیو ڈی اے اب بھی نیو ٹرک اڈہ کی الاٹمنٹ میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور حکومت کیو ڈی اے میٹروپولیٹن نجی اڈوں سے تنگ آچکے ہیں بلکہ انہیں شفٹ ہونے کیلئے کئی نوٹس دیئے جاچکے ہیں لیکن ہزارگنجی ٹرک اڈہ گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش نہیں اور دوسری جانب ٹرک اڈہ ہزارگنجی پر غیر قانونی جھگی مافیا کا قبضہ اور ایرانی منی پٹرولیم سروسز نے گاڑیاں پارک کرنا بند کر دیا ہے انتظامیہ بھتے وصول کررہا ہے کیو ڈی اے نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے اور کہا کہ نیو ٹرک اڈہ کے الاٹمنٹ سے نجی اڈے خود بخود ختم ہوجائینگے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان،مشیر کیو ڈی اے،ڈی جی کیو ڈی اے سے کہا کہ فوری طور پر نیو ٹرک اڈہ کی الاٹمنٹ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی کے دور حکومت میں بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسو سی ایشن سے معاہدہ کی پاسداری سے اور اسی کے بنائے نقشے کے تحت الاٹمنٹ کی اجازت دی جائے ۔