وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

خالد مقبول صدیقی نے بڑے احسن طریقے سے بات سنی ہے،فیصل واوڈا

اتوار 12 جنوری 2020 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اتوار کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے بڑے احسن طریقے سے بات سنی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جائز مطالبات ہیں، کراچی سمیت ملک کے مسائل کے حل کے لئے تعاون جاری رہے گا، متحدہ سمیت کسی اتحادی کو مایوس نہیں ہونے دیں گے، کراچی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے بھی کراچی کے لئے کام کررہی ہے اور اب مزید تیزی کے ساتھ کرے گی، اب وقت آگیا ہے کہ متحدہ اور تحریک انصاف کراچی کے لئے منصوبوں پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے بھی کراچی کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔