محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

15سی17جنوری تک کم ازکم درجہ حرارت 5سے 6ڈگری جاسکتاہے

پیر 13 جنوری 2020 18:04

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ 15سی17جنوری تک کم ازکم درجہ حرارت 5سے 6 ڈگری جاسکتاہے، سردی کی نئی لہر 22 جنوری تک برقراررہے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواں سیشہری ٹھٹھرنے لگے، شہرمیں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم کراچی سے نکل گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر 22 جنوری تک جاری رہے گی اور 15سے 17 جنوری تک کم ازکم درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :