امریکن کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی معیشت کومستحکم قراردے دیا
پاکستانی معیشت کی بی مائنس ریٹنگ برقرار ہے جبکہ آؤٹ لک مستحکم ہے، کرنٹ خسارہ کم اورزرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔ فچ کی معیشت پررپورٹ
پیر 13 جنوری 2020 23:13
(جاری ہے)
جس کے باعث پاکستانی معیشت کی بی مائنس ریٹنگ برقرار ہے جبکہ معاشی آؤٹ لک مستحکم ہے۔
دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران 0.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مشترکہ گروپ کے لئے قیمتوں کا حساس اعشاریہ 132.32 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے مشترکہ گروپ کے لئے قیمتوں کا حساس اعشاریہ 131.84 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔17 ہزار 732 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کے لئے مہنگائی کی شرح گزشتہ ہفتے کے دوران 0.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد وشمار کے مطابق 17 ہزار 737 روپے سے لے کر 22 ہزار 888 روپے ماہانہ،22 ہزار 889 روپے سے لے کر 29 ہزار 517، 29 ہزار 518 سے لے کر 44 ہزار 175 اور 44 ہزار سے زائد ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لئے مہنگائی کی شرح میں بالترتیب 0.44، 0.42، 0.41 اور 0.30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ایک اشیائے ضروریہ میں کمی، 27 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 23 کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ جن اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں دال، کیلا، دال ماش، ٹماٹر، دال مونگ، انڈے، آلو، لہسن، گڑ، آتا، ماچس، دال مسور، واشنگ سوپ، چکن، چینی، خشک دودھ، سرسوں کا تیل، بناسپتی گھی، ایل پی جی، گوشت، ٹوائلٹ سوپ ، کوکنگ آئل، ہڈی والا گوشت، باسمتی چاول اور اری چاول شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.