اسلامیہ کالج پشاور‘ پاکستان بائیورسک مینجمنٹ پروگرام کا تربیتی ورکشاپ

منگل 14 جنوری 2020 14:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) اسلامیہ کالج پشاور کے سنٹر فاراومک سائنسز کے زیر اہتمام پانچ روزہ پاکستان بائیورسک مینجمنٹ پروگرام کے تحت ٹریننگ کا اہتمام کیاگیاہے‘ اس تربیتی ورکشاپ میں لیبارٹری کارکنان‘ محققین اور فیلڈورکرز کو تربیت دی جائیگی‘ ریسورس پرسن ٹیم لیڈرڈاکٹر مجاہد خان ماسٹر ٹرینزڈاکٹر وقاص احمدنے شرکاء کو ٹریننگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی‘ اسلامیہ کالج پشاور سنٹر فاراومک سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمدفہیم اور دیگر ممبران بھی موجود تھے‘ اس ٹریننگ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹر نوشاد خان وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور ہونگے‘ واضح رہے کہ یہ ٹریننگ پانچ روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :